منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

ثاقب نثار آڈیو منتخب وزیراعظم کو ہٹنے کی سازش ہے: بلال اظہرکیانی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو منتخب وزیرِ اعظم کو توہینِ عدالت کے ذریعے نکالنے کی سازش ہے۔

ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کی2017ء میں نااہلی کی سازش کا تسلسل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ آڈیو ہماری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں قید کرنے کی سازش کا تسلسل ہے۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ یہ مریم نواز کو فکس کرنے کے لیے اس سے پہلے سامنے آنے والی آڈیو کا مزید ثبوت ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سازشیوں کو کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.