منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

سی ٹی ڈی تھانہ دھماکا، نگراں وزیرِ اعلیٰ کے پی کا تحقیقات کا حکم

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانےمیں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

کمیٹی سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پر مشتمل ہے۔

سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے کے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے نام سامنے آ گئے۔

کمیٹی کم سے کم ممکنہ وقت میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔

واضح رہے کہ سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے شہداء کی تعداد 17 ہو گئی ہے، واقعے میں 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانے میں ہوئے دھماکے سے عمارتوں، مسجد، مکانات اور اسکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.