منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

سپریم کو اسکینڈلائز کیا جا رہا ہے تو اس پر سوموٹو بنتا ہے: ملک احمد خان

مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگر سپریم کو اسکینڈلائز کیا جا رہا ہے تو اس پر اب سوموٹو لینا بنتا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم حق پر ہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل جائیں۔

ملک احمد خان نے وزیرِ قانون اعظم نزیر تاڑر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہم کہہ رہے ہیں ثاقب نثار، خواجہ طارق، ان کی اہلیہ اور چیف جسٹس کی ساس ایک نیکسس ہے، ہم نے دیکھا کس طرح سیاسی ورکرز کو توہینِ عدالت میں سزائیں دی گئیں، کیا سپریم کورٹ آئین سے اوپر ہے؟

اُن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں مداخلت کے عدالتی طریقے بتائے جارہے ہیں، ہم پنچنگ بیگ نہیں، ہمارے پاس حقائق بھی ہیں اور واقعات بھی ہیں، ہم آج انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ووٹ کرنا ممبران کا حق ہے، یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں لوگوں کا انتخابی عمل سے اعتماد اٹھے۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پارلیمان کا کام ہے قانون بنانا، جن کے لیے قانون بنایا گیا ہے ان کی ذمے داری ہے اس پر عمل کرنا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.