منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

ملتان میں پولیس فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت، ایس ایچ او معطل

ملتان میں پولیس فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس فائرنگ میں تھانہ شاہ رکن عالم کے اہلکار ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔

ملتان کی شاہ رکنِ عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے 1 نوجوان کا آج نکاح تھا۔

پولیس نے کہا کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والے ایک کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ عید کے پہلے روز پیش آیا تھا، پولیس اہلکاروں نے اشارے پر نہ رکنے پرموٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.