منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

دکی: کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے کان کن جاں بحق، دوسرا بے ہوش

صوبۂ بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک کان کن جاں بحق جبکہ دوسرا بے ہوش ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دکی میں ایک مقامی کوئلے کی کان میں کان کنی کے دوران کان میں اچانک گیس بھر گئی، جس سے دم گھٹنے کے باعث ایک کان کن جاں بحق اور دوسرا بےہوش ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش کان کن کو ریسکیو کر کے طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول اسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق کان کن کی لاش نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دکی کے مختلف علاقوں میں واقع کوئلے کی کانوں میں مختلف حادثات پیش آ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.