بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

کراچی میں سورج کے گرد ہالا بن گیا

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سورج کے گرد ہالا بن گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سورج کے گرد نظر آنے والا ہالا ماحول میں موجود برف کے کرسٹل سے روشنی گزرنے سے بنتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سورج کے گرد نظر آنے والے رنگین دائرے کو ’سن ہالو‘ کہا جاتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہالا موسم میں آنے والی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.