منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

عید کا چوتھا دن، کراچی میں موسم گرم

عید کے چوتھے روز بھی کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک ہے، شہر میں صبح کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا، صوبے کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تربت، گوادر اور جیوانی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.