پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

کرکٹ ٹیم کے "چاچا” افتخار احمد نے کھلاڑیوں میں عیدی بانٹ دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے "چاچا” افتخار احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں میں عیدی بانٹ دی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے چند روز پہلے افتخار احمد سے عیدی کا تقاضہ کیا تھا۔

افتخار احمد نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ڈریسنگ روم میں عیدی کے لفافے تقسیم کیے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑی کافی خوش نظر آئے، اور کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے ہنسی مذاق بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.