پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

سہیون میں مسافر کوسٹر کو حادثہ: 5 جاں بحق، 9 زخمی

جامشورو سے سیہون جانے والی بس کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے بتایا کہ حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تھوڑی پھاٹک کے مقام پر تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے کچے میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بچے اور خواتین سمیت 5  افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر کوسٹر حیدرآباد سے سیہون جارہی تھی لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند تعلقہ اسپتال اور عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.