پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

خیرپور: گاؤں میں 15سے زائد جھونپڑیوں میں آتشزدگی

خیرپور کےگاؤں باگڑی میں آگ لگنے سے 15سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔

ذرائع کے مطابق، طوفانی ہوائوں کے دوران لگی آگ کے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لینے کی وجہ سے 15 سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

اناج، بستر، چار پائیاں اور نقدی سامان سمیت سب جل گیا، متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں رکھے ہوئے اناج، بستر، چار پائیاں اور نقدی سمیت سب کچھ جل گیا ایسی صورتحال میں اُنہیں ہنگامی بنیادوں پر سرکاری امداد نہ ملی تو وہ شدید مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.