پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

سینیٹر عرفان صدیقی کا عمران خان کے بیان پر تبصرہ

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جنرل باجوہ کے کہنے پر میری حکومت ختم کرائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نےجنرل باجوہ ہی کے کہنے پر اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کر دیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ سازش تھی اور یہ حکمت عملی!

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو اپنی حکومتیں ختم کردیں، سابق وزیراعظم

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا تھاکہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر تحلیل کی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو اپنی حکومتیں ختم کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.