پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

پاکستان نیوزی لینڈ کا آخری T20 آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد اب آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.