اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر اظہار تشکر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر فیصل بن فرحان سے اظہارِ تشکر کیا۔

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو عید کی مبارکبا دی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران، سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی علاقائی امن اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان سے انخلاء کو مزید آسان بنانے کےلیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.