اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

پلوامہ حملے پر ستیا پال ملک کے انکشافات پر بھارتی حکومت کا پہلا رد عمل آگیا

پلوامہ حملے پر ستیاپال ملک کے انکشافات پر بھارتی حکومت کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت ہو۔

جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیاپال نے ایک انٹرویو میں فروری 2019 میں پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت کو پلوامہ حملے کا پہلے سے علم تھا۔

نریندر مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروایا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.