اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

1 ہی دن انتخابات کیلئے 25 اپریل کو احتجاج کرینگے: نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لیے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرہ اور احتجاج کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں۔

صدر پی پی سندھ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کروائے جائیں۔

نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ الگ الگ انتخابات کا عمل ملک کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.