اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

کراچی: عید پر مٹھائی کی دکان سے نقدی، کیک، مٹھائیاں لوٹ لی گئیں، ویڈیو آ گئی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور راہزنی کی نت نئی وارداتیں متعارف ہو رہی ہیں، عید الفطر کے موقع پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ملزمان نے مٹھائی کی دکان لوٹ لی۔

موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان کورنگی کے علاقے گلزار کالونی سیکٹر 32 بی میں واقع رضوان سویٹس پر آئے جنہوں نے آتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے کے زور پر لے لیا اور دکان میں موجود گاہکوں اور عملے کو فرش پر بٹھا دیا۔

ملزمان نے کیش کاؤنٹر سے نقد رقم لوٹی جبکہ کیک اور مٹھائی بھی پیک کرا کے فرار ہو گئے۔

کراچی کے ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پڑوس میں واقع ٹیلرنگ شاپ، سیلون اور برگر والے سمیت 5 دکانیں مسلح ملزمان نے لوٹ لیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے باہر بھگڈر مچ گئی اور شہری جان بچا کر نکل کھڑے ہوئے۔

ملزمان نے تسلی کے ساتھ لوٹ مار کی، جبکہ ملزمان کے فرار ہوتے وقت پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.