اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں عید کے روز اہم پیشرفت

نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں عید کے روز ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کا کام عید کی تعطیلات میں بھی جاری ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال کر لیا گیا ہے، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اس پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں سامنے آنے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ ٹیم، کنٹریکٹرز اور کنسلٹینٹس کے کام کو سراہا۔

پراجیکٹ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کی بحالی کا کام جاری ہے، ٹیل ریس ٹنل میں کنکریٹنگ کے لیے ہائیڈرالک شٹر نصب کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.