اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

ہتھنی نور جہاں کے پوسٹمارٹم کیلئے سربراہ فورپاز آئیں گے

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا ہے کہ ٹیم فور پاز کے سربراہ عامر خلیل آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ایک بیان کے ذریعے ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا کہ عامر خلیل کی سربراہی میں ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا تھا کہ ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی، فورپاز کی ٹیم خود ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔

کنور ایوب کا کہنا تھا کہ نور جہاں کی طبیعت نومبر سے خراب تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.