سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر آج ریٹائر ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کے پی ٹی آئی حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے انہیں متنازع بنائے رکھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ و معطل کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے عدالتی احکامات حاصل کر کے پوسٹنگ نہیں چھوڑی تھی۔
غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزراء پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کو نگراں حکومت نے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹایا تھا۔
غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے ۔
Comments are closed.