اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

سعودی عرب سفارتخانہ کھولنے سے نہ ہچکچائے: ترجمان افغان حکومت

افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے پیغام ہے کہ مکمل سیکیورٹی ہے، سفارتخانہ کھولنے سے نہیں ہچکچائے۔

ایک بیان میں  ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ سفارتی مراکز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کر رہے ہیں، سیکیورٹی ماحول سازگار ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کوئی خوفزدہ نہ ہو، سفارت خانے پہلے کی طرح فعال ہوں، مختلف ممالک سفارتخانے پہلے کی طرح فعال کریں، قونصلر خدمات فراہم کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.