اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

حافظ آباد: اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی قتل

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں اسٹیج ڈانسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم قاتل نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ڈرامہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے نشہ میں دھت شخص نےکی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

حافظ آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ نے 3 سال قبل سابق پولیس کانسٹیبل سے پسند کی شادی کی تھی۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور جلد اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کے قاتل کو گرفتار کر لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.