اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

گفتگو آگے نہ بڑھی تو عدالتی فیصلہ برقرار رہے گا، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں گفتگو آگے نہیں بڑھتی تو 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم تاخیر کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ…

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلاول بھٹو بھارت جارہے ہیں تو امید ہے وہ مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس الیکشن سے فرار کی کوشش ہے اور کچھ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.