اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جناح سپر مارکیٹ میں فیملیز کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی کی فیملی اور دیگر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، دکانداروں کی شہریوں سے غنڈا گردی انتہائی افسوس ناک ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.