ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

اسلام آباد: جناح سپر مارکیٹ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد میں چاند رات پر جناح سپر مارکیٹ میں پیش آئے واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق سینئر افسران واقعے کی تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کی درستی کی اشد ضرورت ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین و بچوں پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں دکانداروں نے فیملی کو مارا تھا، جبکہ مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی کی فیملی اور دیگر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.