ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کے قائدین کو فون، عید کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو ٹیلیفون کرکے عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا۔

شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، بختاور اور آصفہ کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی کو بھی فون کیا۔

انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کرکے عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی گورنرز کو بھی ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، خیبرپختونخوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو بھی ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.