ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

جرمن سفیر کی قمیض شلوار اور ٹوپی پہن کر عید کی مبارکباد

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے پاکستانی قومی لباس قمیض شلوار اور ٹوپی پہن کر عید کی مبارک باد دی۔

جرمن سفیر نے کپڑا خریدنے، سلوانے اور پھر تیار ہوکر عید منانے کی ویڈیو جاری کر دی۔

سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ عید کے خصوصی موقع پر اپنا پہلا شلوار قمیض کا جوڑا بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں اسٹائل سے اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے تیار ہوں، میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.