ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی عیدالفطر پر مبارکباد

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالفطر پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ السلام علیکم، کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عید اپنی روایات اور اپنے لوگوں سے ملنے کا دن ہے، وینکوور سے کیلگری اور ٹورنٹو سے ہیلی فیکس تک ملک بھر میں عید کی خوشیاں منائی جائیں گی۔ 

کینیڈین وزیراعظم نے کہا میری اور اہلیہ صوفی کی جانب سے آپ سب کو خوشیوں بھری عید مبارک ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.