ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

بھارت میں بھی مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں

بھارت میں بھی مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

اس موقع پر بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگیں۔

 دلی کی جامع مسجد میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دلی کی جامع مسجد میں نمازِ عید کے بعد امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد بھارت میں موجود مسلمان دیگر ملکوں میں اپنے رشتے داروں کو فون کال اور سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.