ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عیدی دینے کی بات پر افتخار احمد نے مشورہ مانگ لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے عیدی مانگی تو اس کے بعد انہوں نے اس معاملے پر مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگی تھی۔

اب اسی ویڈیو پر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’کیا میرا ان سب کو عیدی دینا بنتا ہے؟‘

افتخار احمد کے مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.