ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف آپ آواز اٹھائیں۔

عمران خان نے امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جا سکتا ہے کیوں کہ قوم میں شعور آ گیا ہے، چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہے کہ سب اس کے کنٹرول میں آ جائے،  یہ الیکشن سےبھاگ رہا ہے، آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ  اِن کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہو گئے تو ان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.