جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کراچی، DG رینجرز سندھ کا رات گئے شہر کا دورہ، سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

کراچی میں رات گئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے شہر کا دورہ کیا، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ شہر میں مزید سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص رات گئے کراچی کے مختلف بازاروں میں پہنچے، ڈی جی رینجرز سندھ نے شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

ڈی جی رینجرز نے حسن اسکوائر، نیپا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل، واٹر پمپ کا دورہ کیا اور بازاروں میں بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

رینجرز حکام کے مطابق چاند رات کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری شہر کے مختلف مقامات پر موجود ہے، جبکہ عیدالفطر کی مناسبت سے بھی اہم مقامات پر رینجرز تعینات رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.