ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عید کا چاند نظر آنے پر کراچی میں ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، 20 افراد زخمی

کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں بچے اور خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق میٹروول ضیاء کالونی مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ 15 سالہ بچہ حسن اللّٰہ جاں بحق ہوا۔

نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن صابری چوک، رئیس امروہی کالونی، لیاری، نیوکراچی، فاطمہ جناح کالونی، ناظم آباد، قائد آباد، لیاقت آباد، بلدیہ یوسف گوٹھ، رشید آباد سوات محلہ اور دیگر علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات سے تین بچوں اور خاتون سمیت درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ادھر سولجر بازار اور لیاری علی محمد محلہ ڈگری اسکول کے علاقے میں گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے 15 سالہ مجیب علی اور 50 سالہ امجد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ کراچی کے تمام ایس ایس پیز، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں گشت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.