جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

بھارتی کسان ٹائی ٹینک سے مشابہ گھر کی تیاری میں مصروف

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کا ایک کسان ان دنوں ایک غیر عمومی گھر کی تیاری میں مصروف ہے، جو مشہور زمانہ رائل میل اسٹیمر ٹائی ٹینک کی شکل پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک لگ بھگ 111 سال قبل شمالی بحر اوقیانوس میں ایک برفانی چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ 

مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ منٹو رائے جب کولکتہ میں رہائش پذیر تھا تب سے اس کا خواب تھا کہ وہ ٹائی ٹینک کی شکل کے گھر میں رہے۔ 

اس کا کہنا ہے کہ ایک روز ہندو مذہبی تہوار کے دوران ٹائی ٹینک کی طرح کے ایک نمونے کو دیکھ کر جو کہ ایک عارضی اسٹرکچر تھا، وہ کافی متاثر ہوا، یہ تہوار کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ 

لہٰذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی ایک روز اپنی رہائش کےلیے  ایسا ہی گھر بنائے گا۔ بس پھر کیا تھا منٹو رائے 13 برس سے اس گھر کی تیاری میں جُتا ہوا ہے اور ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اس کی وجہ اس کے پاس رقم کی کمی ہے۔

لیکن وہ ہمت نہیں ہارا ہے اور اس کا کام جاری ہے، اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ منٹو اب تک ایک لاکھ 82 ہزار امریکی ڈالرز اس پروجیکٹ پر لگا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.