پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جو نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بلدیہ،قائد آباد اور لیاقت آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص چھت پر سویا ہوا تھا کہ اسے نامعلوم سمت سے گولی آکر لگی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی 18 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.