جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہوگا۔ 

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ عمران خان حکومت سے ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے تھے۔ مذاکرات کی بات ہوئی ہے تو حکومتی سطح پر دیکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا دیکھا جائے گا کہ اگلا بندہ کوئی لچک رکھتا ہے یا انا میں گم ہے۔ انا پرستی ہوگی تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.