جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کچے میں نو گو ایریا ختم کرنے کیلئے 11 ہزار اہلکار کام کررہے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ کچے میں نو گو ایریا ختم کرنے کیلئے 11 ہزار اہلکار کام کر رہے ہیں، پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کرلی ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے آئی جی پنجاب عثمان انور اور صوبائی چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ کچے میں 60 کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسکول اور ڈسپنسری بھی بنائی جائے گی۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کا مقصد صورتحال کا جائزہ اور پولیس کا حوصلہ بڑھانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو گو ایریا کے باعث ڈاکو اور دہشتگرد اس علاقے کو استعمال کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ جو ہتھیار ڈالے گا اس کے ساتھ غیر قانونی کام نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط چوکیاں بنا کر انہیں برقرار رکھیں گے، ڈاکوؤں کو اسلحہ کی رسد منقطع کرکے علاقے کو کلیئر کرایا جائےگا۔

آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی حکم دے گا ہم عمل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.