جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی قوتوں کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی قوتوں کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مفاہمتی عمل آگے بڑھانےکیلئے 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔ جس میں چوہدری سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین شامل ہوں گے۔

لاہور میں چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن چاہتے ہیں، ورنہ سیاسی بحران مزید بڑھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.