جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

زمان پارک میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کا ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج

زمان پارک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان حلقہ پی پی 162 میں پارٹی ٹکٹ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو دیں۔

صوبائی اسمبلی کے ایک اور حلقہ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا۔

کارکنوں نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.