ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

اِن غذاؤں کو دہی کیساتھ ملا کر کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

صحت پر حیران کُن فوائد رکھنے والی غذا دہی کو کچھ دیگر غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں جن سے متعلق جاننا نہایت لازمی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے شوقین افراد کو جان کر حیرت ہوگی کہ دہی کو کچھ غذاؤں کے ساتھ جوڑنا درحقیقت صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اگرچہ اس میں پروبائیوٹکس، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری معدنیات موجود ہیں جو آنتوں اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن اس کی تیزابیت کی نوعیت کچھ کھانوں کے ساتھ مل کر مسائل پیدا کر سکتی ہےمثلاً پراٹھا، آم، پیاز، وغیرہ کے ساتھ۔

ماہرین کے مطابق دہی کو کچھ کھانوں کے ساتھ ملا کر کھانے سے اپھار اور  نظام انہضام پر منفی اثر ڈل سکتا ہے۔

دہی کو کن غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے گریز کرنا چاہیے، جانیے اس  رپورٹ میں۔

گُڑ اور دہی

گڑ کو چینی کا صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے لہٰذا  بہت سے افراد اپنے روزمرہ کے کھانوں میں چینی کی جگہ  گُڑ کا استعمال کرتے ہیں تاہم، جب آپ دہی کو گڑ کو دہی میں ملا کر کھاتے ہیں تو اس سے وزن بڑھ سکتا ہے، گڑ کی تاثیر گرم جبکہ دہی کی ٹھنڈی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل کھانسی، نزلہ اور بخار جیسے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دودھ اور دہی

دودھ اور دہی کو ایک ساتھ مختلف قسم کے کھانے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں سب سے عام گھروں میں بننے والی لسی ہے لیکن ماہر صحت ڈاکٹر آشوتوش گوتم کے مطابق دہی کو دودھ کے ساتھ کبھی نہیں ملانا چاہیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی خمیر شدہ مصنوعات کو دودھ کے ساتھ نہیں کھایا جانا چاہیے کیونکہ یہ جسم کی شریانیں بند کردے گا اور اس کے نتیجے میں انفیکشن، پیٹ کے مسائل اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

چائے اور دہی 

دہی اور چائے، گرم اور ٹھنڈے کھانے کے امتزاج کی بہترین مثال ہے، چائے گرم ہے اور دہی ٹھنڈا لہٰذا ٹھنڈے دہی پر گرم غذا جسم کے میٹابولک نظام میں عدم توازن پیدا کر سکتا ہے۔

آم اور دہی

آم کے موسم کی آمد آمد ہے، اگر آپ مینگو شیک میں دہی شامل کر رہے ہیں  تو اس عادت کو آج ہی بند کر دیں! یہ بہتر مجموعہ نہیں ہے۔ 

ماہرین بتاتے ہیں کہ دہی میں اینیمل پروٹین ہوتا ہے جسے پھلوں کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم میں سخت تیذابیت پیدا ہو سکتی ہے۔

دہی اور پیاز

عام گھروں میں رائتے میں کٹی ہوئی پیاز ڈالی ہے، یہ بہت مشہور رائتے کی ریسیپی ہے مگر ماہرین کا بتانا ہے کہ پیاز کی تاثیر گرم ہے جبکہ رائتہ ٹھنڈا ہے، یہ غذائیں جب آپس میں ملتی ہیں تو جلد کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں کیل مہاسے، جلن، دانے ہو سکتے ہیں۔

مچھلی اور دہی

مچھلی اور دہی دونوں پروٹین سے بھرپور ہیں اور ماہرین کی جانب سے ہمیشہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں دو پروٹین سے بھرپور غذائیں ملانے سے گریز کریں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک وقت کی غذا میں بہت زیادہ پروٹین ہضم کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.