جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کیا آپ نے کبھی لومڑی کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟

آپ نے اکثر جانوروں کو ہنستے ہوئے دیکھا ہوگا مگر دنیا بھر میں اپنی چالاکیوں کے سبب مشہور لومڑی ہنستے ہوئے دلچسپ آوازیں بھی نکالتی ہے۔

سوشل میڈیا نے دنیا کو سمیٹ دیا ہے اور انسان کی معلومات کو وسیع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا کا استعمال ناصرف ہمیں دنیا سے باخبر کرتا ہے بلکہ تفریح بھی فراہم کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں وائرل ہے جسے دیکھ کر آپ بھی بے ساختہ ہنس دیں گے، یہ ویڈیو کسی لطیفے کی نہیں بلکہ لومڑی کے ہنسنے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لومڑی ہنستے ہوئے کتنی معصوم اور دلچسپ لگ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.