اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

عید پر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

عید الفطر کے موقع پر لاہور بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

یہ خوشی کی خبر لیسکو کے ترجمان نے لاہور کے شہریوں کو سنائی ہے۔

لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ترجمان لیسکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.