جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

ہائبرڈ سورج گرہن کے خوبصورت مناظر

دنیا کے کئی ممالک میں 20 اپریل کو رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے پورے جنوبی بحر الکاہل کے پیشہ ور ماہرین فلکیات اور شوقیہ کاسمولوجسٹس نےحفاظتی چشمے پہن کر گزشتہ روز ہونے والے ہائبرڈ سورج گرہن کا مشاہدہ کیا۔

زمین کے کچھ حصّوں پر اس دوران سورج مکمل طور پر چاند کے پیچھے چُھپا ہوا نظر آیا۔

آسٹریلیا، انڈونیشیا اور مشرقی تیمور کے کچھ حصے دن کے وقت تاریکی میں ڈوب گئے کیونکہ وہاں پر مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔

آسٹریلیا میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے شمال مغربی حصّے میں پرتھ شہر سے تقریباً 1,200 کلومیٹر دور واقع ایک قصبے ایکس ماؤتھ میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.