جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج بڑھائیں دسترخوان کی شان باربی کیو قیمہ اور نمکین چھاچھ سے

آج بنائیں باربی کیو قیمہ، چاہیں تو افطار میں پیش کریں یا پھر سحری میں بنائیں، چھٹ پٹ اور لذیز قیمے سے دسترخوان سجائیں اور اگر اس کے ساتھ ہو ٹھنڈی ٹھنڈی نمکین چھاچھ تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجائے۔

باربی کیو قیمہ کے لئے اجزاء:

قیمہ ½ کلو، پیاز 1 عدد، ٹماٹر 1 عدد، ہرا دھنیہ گارنش کے لئے، لیموں 1 سے 2 عدد، کُٹی لال مرچ 1/3 چائے کا چمچ، تلی ہوئی پیاز 1 کپ، دہی 4 کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، گھی 1 کپ، چیز کریم 1 کھانے کا چمچ، لہسن ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، کریم 2 کھانے کے چمچ، کوئلہ 1 عدد، بہاری کباب مصالحہ 1 پیکٹ ، ہری مرچ کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

قیمے میں تلی ہوئی پیاز، دہی، کریم چیز، کریم، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ کا پیسٹ، کُٹی لال مرچ، بہاری کباب مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے میرینیٹ کے لئے 6 سے 8 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اب گھی گرم کرکے اس میں پہلے سے میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر بھونیں گے پھر اسے گلنے کے لئے رکھ دیں گے۔

اس کے اوپر پیاز، ہرادھنیہ، مرچی سے گارنش کرکے کوئلے کا دھواں دیں۔ باربی کیو قیمہ تیار ہے۔

نمکین چھاچھ کے اجزاء:

 ٹھنڈا پانی 1 گلاس، دہی 1 کپ، نمک ¼ چائے کا چمچ، کالا نمک ½ چائے کا چمچ، بھنا کُٹا زیرہ 1 چائے کا چمچ، لہسن ½ چائے کا چمچ، زیرہ چٹکی بھر، پودینے کے پتے 3 سے 4 عدد

ترکیب:

بلینڈر میں دہی، پانی اور دیگر تمام اجزاء ڈال کر بلینڈ کرلیں گے۔

ٹھنڈی نمکین چھاچھ تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.