جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

افغانستان، شوال کا چاند نظر آ گیا، آج عیدالفطر منائی جائیگی

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آجانے کے بعد جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے جمعے کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.