جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

پی ڈی ایم سے کہا میچ کھیلو، وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ رہے تھے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کہا کہ ہمارے ساتھ میچ کھیلو، وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ رہے تھے اور ہم انہیں روک رہے تھے۔

لاہور کے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں، رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتا ہے، مجھے افسوس ہے کہ سب امیداروں کے انٹرویو نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے تھے، دوسرا پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کو بھاگنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر بننے کےلیے صادق اور امین ہونا ضروری ہے، لیڈر بننے کے لیے بزدل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بےشمار لیڈر بزدل ہیں جن کا کپتان نواز شریف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.