جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

مصر کے 177 فوجی سوڈان سے واپس قاہرہ پہنچ گئے

مصر کا کہنا ہے کہ سوڈان میں مشترکہ فوجی مشقوں کےلیے موجود اس کے اہلکار ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔

مصری فوجی دستوں پر مشتمل تین پروازوں کے ذریعے 177 فوجی اہلکار سوڈان سے قاہرہ پہنچے۔

27 ایئر فورس اہلکاروں کا ایک علیحدہ گروپ خرطوم میں قائم مصری سفارتخانے میں ہے۔

خرطوم اور دیگر دو شہروں اومدرمان اور بحری میں پچھلے ہفتے سے سوڈانی آرمی اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈان کے نیم فوجی دستوں نے مصری ایئرفورس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا جنہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی کے بعد رہا کیا گیا۔

سوڈانی پیرا ملٹری نے کہا کہ اس نے ایئرفورس اہلکاروں کو خرطوم میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔

مصر کی فوج کا کہنا ہے کہ حالات سنبھلتے ہی اہلکاروں کا انخلا کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.