جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

عدلیہ آئین کو ری رائٹ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی۔

کانسٹی ٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ قانون بنائے اور عدلیہ حکم امتناعِ جاری کردے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.