جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کرایوں میں اضافہ، عید پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا

اپنوں میں عید منانے کی خواہش رکھنے والے پردیسیوں کے لیے اضافی کرایوں نے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، عوام ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے دینے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز جواب دے گئے ہیں۔

عید سے قبل کیش نکلوانے والے صارفین کو اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشانی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.