
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ واضح طور پر رکن ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کےلیے ایک مربوط نقطہ نظر کی ضرورت کا اعادہ کیا تھا۔
ان کے مطابق وہ کسی بھی طرح سے اس بات کا اشارہ نہیں کر رہی تھیں کہ رکن ممالک کے علاوہ کسی اور کو بھی کسی حکومت کو تسلیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ادارے کی نائب سیکریٹری جنرل نے رواں ہفتے پرنسٹن میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ یکم مئی کو دوحہ میں اقوام متحدہ کا افغانستان سے متعلق بند کمرہ اجلاس ہوگا، جس میں افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق ابتدائی اقدامات تلاش کیے جانے کی توقع ہے۔
Comments are closed.