جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

انتخابی امیدواروں کیلئے نشانات کی الاٹمنٹ، آج رات 12 بجے تک توسیع

انتخابی امیدواروں کیلئے نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں آج رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس بابت صوبائی الیکشن کمشنر اور تمام ریٹرننگ افسروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو مذکورہ وقت تک پارٹی ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ انتخابی امیدوار اپنا انتخابی نشان ریٹرننگ افسر سے الاٹ کروائیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شیڈول کے مطابق آج مکمل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.